ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کمٹہ۔سرسی روڈ پر ہِٹ اینڈ رن کا معاملہ؛ بس اور اسکوٹر کی ٹکر میں اسکوٹر سوار کی موت

کمٹہ۔سرسی روڈ پر ہِٹ اینڈ رن کا معاملہ؛ بس اور اسکوٹر کی ٹکر میں اسکوٹر سوار کی موت

Sat, 23 Jul 2022 18:22:25    S.O. News Service

بھٹکل 23 جولائی (ایس او نیوز)  ضلع اُترکنڑا کے سرسی میں پیش آئے ایک ہٹ اینڈ رن معاملے میں اسکوٹر  سوار کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی جب ایک پرائیویٹ بس ۔ اسکوٹر سے ٹکرا کرموقع پر سے فرار ہوگئی۔مگر  فرار ہونے والی بس کوبعد میں  پولس نے پکڑ لیا اور ایک ڈرائیور کو گرفتار کرلیا۔ مگر پتہ چلا ہے کہ   حادثہ کے وقت جو ڈرائیور بس چلارہا تھا، وہ فرار ہوگیا ہے۔ واردات سنیچر دوپہر  کمٹہ۔ سرسی روڈ  کے ہیپّن ہلّی کراس پر پیش آیا۔

مہلوک اسکوٹر  سوار  کی شناخت وشوناتھ گجانن ہیگڈے (53) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ اسکوٹر  کو ٹکر مارنے کے بعد پرائیویٹ بس موقع پر سے فرار ہوگئی تھی، مگر بعد میں پولس نے  کمٹہ کے  کتگال  نامی مقام پر بس کو روک لیا اور پولس   بس کو اپنی تحویل میں لینے میں کامیاب ہوگئی۔ پولس نے بتایا کہ بس ڈرائیور محبوب کو گرفتار کرلیا گیا ہے، مگر حادثے کے لئے  ذمہ دار اصلی ملزم فیاض فرار ہوگیا ہے۔ 

سرسی پولس تھانہ میں  معاملہ درج کیا گیا ہے اور پولس مزید چھان بین کررہی ہے۔


Share: